ابنا: مصر میں مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں اقتدار سبنھالنے والے فوجی صدر سے امریکہ کے کسی اعلی عہدیدار کی بظاہر یہ پہلی ملاقات ہے۔
اتوار کو قاہرہ می ہوئی اس ملاقات کے دوران، کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات سے نبردآزما ہونے کے سلسلے میں دونوں ملک مل کر کام کریں گے۔
مصر کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی سربراہی کرنے والے السیسی کے اقدام پر تحفظات کا دکھاوا کرنے والے امریکہ نے اب ان کے اقتدار میں آنے کے بعد تعلقات مضبوط بنانے شروع کر دیے ہیں۔
السیسی کی حامی عبوری حکومت نے محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلین پر دہشت گردی گروہ کا لیبل چسپاں کر کے اس پر پابندی عائد کر دی۔
مصر میں حکومت کے مخالفین کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں سینکڑوں لوگ ہلاک جب کہ ہزاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
مصر کی حکومت کے زیر کنٹرول عدالتیں اس جماعت کے سینکڑوں کارکنوں کو صرف چند گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقدمات میں موت کی سزائیں سنا چکی ہیں۔
گزشتہ روز ہی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنما محمد بدیع سمیت 183 افراد کی سزائے موت کی تصدیق کی تھی۔
.....
/169